اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے پنجاب میں767بچوں کے اغوا اور سپریم کرٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعدنوٹس لے لیا ہے۔شہباز شریف نے بچوں کے اغوا ئکی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین سے صوبائی کمیٹی برائے امن و امان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اوران مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیاجائے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور بچوں کی بازیابی کیلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اوربس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
بڑی تعداد میں بچوں کا اغواء، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صاف صاف کہہ دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں