کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے عملدرآمد شروع کرادیا ہے۔ سابق صدر کی ساؤتھ کراچی میں موجود جائیداد میں 4 بنگلے اور پلاٹ شامل ہیں۔
جنہیں ضبط کر نے کا حکم دیا گیا عدالتی حکم پر ساؤتھ کے ناظر امین میمن نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کی چاروں پراپرٹیزویسے ہی رکھنے کا خط لکھا ہے جس میں ڈی ایچ اے کو کارروائی کرکے جواب تین دن میں داخل کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالتی حکم میں سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی ڈیفنس کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں زمزمہ سٹریٹ پر واقع رہائش گاہ کا بنگلہ نمبر 6 اور کلفٹن کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نمبر 6 بحق سرکار ضبط کرنے کا کہا گیا ہے ,ڈیفنس فیز 8 میں خیابان فیصل کا بنگلہ نمبر 172 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں بیچ سٹریٹ نمبر ایک کا بنگلہ نمبر 301 بھی قرق کرنے کے لئے لکھے گئے خط میں شامل ہے۔
سابق صدر مشکل میں پھنس گئے، بڑی کارروائی شروع ہو گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں