بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سائیں سرکار کا جاتے جاتے انوکھا کارنامہ!! استعفے پر ایسی تاریخ لکھ دی کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سائیں قائم علی شاہ جو اپنی دلچسپ حرکتوں اور جملوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔۔جاتے جاتے بھی انوکھا کارنامہ سر انجام دے گئے۔ تفصیل کے مطابق سائیں قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کو اپنا جو استعفیٰ پیش کیا اس پر 27 جولائی سنہ 201 ء کی تاریخ در کر دی جسے گورنر سندھ عشرت العباد نے منظور بھی کر لیا۔ قائم علی شاہ کی جانب سے استعفیٰ پر لکھی گئی تاریخ کے مطابق یہ پچھلی تاریخوں کا استعفیٰ ہے اور تاریخ دانوں کے مطابق استعفے پر لکھی ہوئی تاریخ کو مد نظر رکھا جائے تو ان دنوں رومن سلطنت میں خانہ جنگی ہو رہی تھی اور ہندوستان پر گپت خاندان کا دور آنے میں چالیس سال باقی تھے۔
واضح رہے کہ بزرگ سیاستدان سائیں قائم علی شاہ سب سے طویل عمر وزیر اعلیٰ کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں اور ان کی اسی طویل العمری کی وجہ سے اکثر ان کے بارے میں کشت و زعفران پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد قائم علی شاہ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچے اور ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ گورنر سندھ نے ان کاپچھلی تاریخوں میں دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…