اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو نظر انداز کر نا خطر نا ک ہو گا ، بڑے ملک نے سب واضح کر دیا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی سینیٹ کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چیئرمین جون میک کین نے زور دیا ہے کہ امریکا، پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات پر قابو پائیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مل کر حصہ لیں۔فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک مضمون میں سینیٹر میک کین نے اس بات پر زور دیا کہ ‘پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امریکی مشن بہت مشکل ہوجائے گا’۔امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نظرانداز کرنا خطرناک ہوگا۔
انھوں نے لکھا، ‘جتنا جلد پاکستان، امریکا اور افغانستان اپنے مشترکہ دہشت گرد دشمنوں کے خلاف مل کر کام کریں گے، قومیں، یہ خطہ اور دنیا بہتر ہوجائے گی’۔یاد رہے کہ سینیٹر میک کین نے رواں ماہ کے آغاز میں پاک۔افغان خطے کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات میں انھوں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے بات کی، انھوں نے شمالی وزیرستان کو بھی دورہ کیا تھا۔اس حوالے سے اپنے مضمون میں سینیٹر میک کین نے لکھا کہ اس دورے کے دوران انھیں معلوم ہوا کہ افغانستان میں امریکی مشن اب بھی ویسا ہی ہے، جیسا کہ یہ 2001 میں تھا، جس کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کو تباہ اور انھیں شکست دینا تھا۔
انھیں اس بات کا بھی احساس ہوا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مزید تعاون ضروری ہے۔انھوں نے لکھا، اس دورے کے دوران وہ اس بات پر قائل ہوئے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے حکمت عملیاں واضح تھیں، یعنی امریکی فوجیوں کی سیفٹی اور افغانستان میں ان کے مشن کی کامیابی، جبکہ یہ پاکستان اور امریکا کی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے کے استحکام کے لیے بھی ضروری تھا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…