اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکاروں سمیت9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے سریاب روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے اسپتالوں میں زخمیوں کوبہترین طبی امداد دینیکی ہدایت بھی کی ہے۔