کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے صدرپارکنگ پلازہ کے قریب شہیدہونے والے اہلکاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی ہے ،انکشاف ہوائے کہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث کیمرے ناکارہ ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے وقت بند سی سی ٹی وی کیمروں کے معائنے کے لیے انتظامیہ نے کیمرے کا بکس کھولا تو کیمرے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں مکھیاں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کے وقت بند سی سی ٹی وی کیمروں کے معائنے کے لیے انتظامیہ کی منٹینس ٹیم پہنچی ۔ ٹیم نے کیمرے کا بکس کھولا تو کیمرے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں مکھیاں برآمد ہوئیں ۔ شہد کی مکھیوں نے عملے پرحملہ کر دیا جس کے بعد صفائی کے لیے سیڑھی سے چڑھنے والے اتر کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث شہد کی مکھیوں نے اپنا گھربنا لیا تھا وہ خصوصی ہدایت پر کیمروں کی مینٹنس اور صفائی کے لیے وہاں پہنچے تھے ۔