بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹی وی چینل پر فوج کو مارشل لا پر اکسانے کا الزام،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کانجی ٹی وی چینل پر فوج کو مارشل لا پر اکسانے سے متعلق پروگرام کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل پر آرٹیکل سکس کے اطلاق سے متعلق پیمرا کے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ۔ چیئرمین کمیٹی عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف فوج کو اکسانے اور وزیر اعظم ہاؤ س اور ایوان صدر پرقبضے کی باتیں آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتی ہیں۔کمیٹی کا ڈاکٹر عاصم کے بیان کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ ،پیمرا سے ویڈیو نشر کر نے والے چینلز کی تفصیلات طلب کر لیں۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمرا ن ظفر لغاری کی زیر صدار ت پیمرا ہیڈ کورٹر میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ چیئر مین پیمرا ابصار عالم اور پیمرا کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ پی بی اے حکام آئندہ اجلاس میں شریک نہ ہونے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے ۔ قائمہ کمیٹی کا ڈاکٹر عاصم بیان کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ پیمرا ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی تفصیلات فراہم کرے ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پیمرا قوانین میں ٹی وی چینلز کو ایسی ویڈیواور بیانات سے روکنے اکا ختیار نہیں ہے ،ٹی وی چینلز پر دوسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے ملک کے آئین اور اداروں کو گالیاں دیتے ہیں ، پیمرا کے پاس ملک اور آئین کے خلاف بات کرنے والے شخص پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ہے ، میڈیا کی قربانیوں کامذاق اڑانے پر پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…