قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری 

27  جولائی  2016

اسلام آباد/تہران(آئی این پی) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں ملکوں میں سلامتی سے متعلق امور بالخصوص بارڈر سیکیورٹی اور سرحدی نگرانی کے لئے ادارہ جاتی میکنزم وضع کرنے پر زوردیا گیا۔ بدھ کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے تین روزہ دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی ، قومی سلامتی کی مشیر عبدالرضا رحمانی فضلی، سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولائتی ، ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے سربراہ کمانڈصر محمد حسین باقری سے ملاقات کی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام پر بات چیت کی گئی اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کے مشترکہ ویژن پر زوردیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایران سے عالمی پابندیوں کے خاتمے نے تجارتی روابط کے نئے مواقع پیدا کئے ۔ دونوں ملکوں میں سلامتی سے متعلق امور بالخصوص بارڈر سیکیورٹی پر بات چیت اور سرحدی نگرانی کے لئے ادارہ جاتی میکنزم وضع کرنے پر زوردیا گیا ۔ بارڈر سیکیورٹی کے لئے جوائنٹ کمیشن کی تشکیل پر زوردیا گیا۔ دونوں ملکوں نے بارڈر سیکیورٹی کے لئے بار چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔باہمی تعلقات کے لئے سیاسی ،اقتصادی اور عسکری حکام کے دوروں کا بھی خیر مقدم کیا گیا ۔ مسلم امہ کے مفاد میں اختلافات کو پر امن طریقے سے جلد حل کرنے پر زوردیا گیا۔ دونوں ملکوں نے داعش جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے پر زوردیا کیونکہ داعش مسلم ممالک کے استحکام اور اسلام کے تشخص کے لئے خطرہ ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…