کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے ۔قرارداد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی ۔ قرار داد کے مطابق رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ہے ، رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک بڑھائے جائیں اور سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں دیر نہ کرے ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ رینجرز کو اختیارات دیئے ہوتے تو فوجی جوان شہید نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہیئے ۔