پاک فوج کے دو اہلکاروں کاقتل ،اہم ترین گرفتاریاں

کراچی(این این آئی)صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دو اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پارکنگ پلازہ کے کنٹرول روم سے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پارکنگ پلازہ کے کنٹرول روم سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیرحراست سہیل اور فہیم سے سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تفتیشی حکام نے 17 سیکنڈز کا ویڈیو کلپ حاصل کر لیا ہے جس میں دو موٹر سائیکل سوار آرمی جیپ کا پیچھا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوٹیج میں ملزمان نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں