لندن (این این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہاہے کہ 29 فروری کو آپریشن نہ ہوتا تو وہ آج یہاں نہ بیٹھے ہوتے۔ایک انٹرویو میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اغوا کاروں نے ڈھائی ماہ تک فیصل آباد میں رکھا ٗ 2 ماہ 22 دن بعدفیصل آباد سے برقع پہنا کرکانوں میں ہیڈفون لگا کر وزیرستان منتقل کیا گیا۔علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ فیصل آبا دکے اسی گھرمیں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئرکوبھی رکھاگیا تھا،ملتان سے 2غیرملکیوں کوبھی اغوا کرکے فیصل آبا د کے اسی گھرمیں رکھا گیا،میر علی سے میران شاہ منتقل کیا گیا،شوال اور دتہ خیل میں بھی رکھا گیا، 29فروری کو پاک فوج نے پیش قدمی شروع کی تو افغانستان منتقل کردیا گیا۔