بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

انیس قائم خانی کی رہائی کیلئے کیا ،کیاجارہاہے؟جج کے ریمارکس نے ہی تمام صورتحال واضح کردی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ایس پی کے گرفتار رہنما انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 3اگست تک محفوظ کرلیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی کی درخواست ضمانت پر آج(جمعرات) دلائل سنے جائیں گے۔دہشت گردوں کے علاج کی سہولت کیس میں ضمانت کے لیے دائردرخواستوں کی سماعت کے دوران جج خالدہ یاسین نے اس کیس میں گرفتار ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی اور پی ایس پی صدر انیس قائمخانی کی درخواستیں یکجا کردیں۔بدھ کواے ٹی سی جج خالدہ یاسین کی عدالت میں درخوست کی سماعت کی گئی۔انیس قائمخانی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ انکے موکل نے کبھی دہشت گردوں کے علاج کے لیے فون نہیں کیا۔انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ مقدمے کی تفتیش یکطرفہ ہے،الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انیس قائم خانی کے وکیل نے کہاکہ انیس قائم خانی دبئی میں کنٹریکٹر کی ملازمت کرتے ہیں۔تفتیشی افسرمقدمے کی اے کلاس رپورٹ عدالت میں پیش کرچکے ہیں۔ٹھوس شواہدنہ ہونے پرمقدمہ کی اے کلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کی بنا پر انیس قائمخانی کی ضمانت منظور کی جائے۔دوران سماعت جج نے ریماکس دیئے کہ اگریہ رپورٹ تفتیشی افسرمیرے سامنے پیش کرتاتواسے جیل بھیج دیتی۔انیس قایم خانی کے وکیل نے کہاکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ164کابیان ریکارڈکروانے والاگواہ مقدمہ کاشریک ملزم ہے۔تمام صورتحال میں ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔وکیل نے کہاکہ انیس قائم خانی کی زندگی کی فکرہے کیوں کہ مخالف لوگ بھی موجود ہیں، اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ 27میڈیکل بل جے آئی ٹی پولیس کے حوالے کئے۔ایم کیوایم کے9دہشت گردوں کے میڈیکل بلزریکارڈسے غائب کردیئے گئے ہیں۔وکیل رینجرزنے کہاکہ دہشتگردوں کواسپتال میں علاج کیلئے لایاگیا۔ڈاکٹرکی ذمہ داری تھی پولیس کواطلاع کرتے۔ رینجرزکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹریوسف ستارنے بطورگواہ استغاثہ بیان ریکارڈکروایاتھا۔فاضل عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کے آرڈرمیں میرٹ کوڈسکس کیاہے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔رینجرزکے وکیل نے کہاکہ ملزمان کی سرکی قیمت سے متعلق فہرست بھی پولیس کو دی گئی تھی۔جن ملزمان کاعلاج کرایاگیاان سے متعلق330 ایف آئی آرجمع کرائیں۔رینجرزکے وکیل نے کہاکہ رؤف صدیقی کی ضمانت درخواست کی نقول نہیں ملی۔اس دوران جج نے ریماکس دیئے کہ رؤف صدیقی اوردیگرملزمان کی ضمانت درخواست کافیصلہ ایک ساتھ سنایا جائیگا۔عدالت نے انیس قائم قائمخانی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ 3اگست تک محفوظ کرلیا جبکہ رؤف صدیقی درخواست ضمانت پردلائل جمعرات کو ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…