کراچی (این این آئی)متوقع وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے بلامابلہ منتخب ہونے کے ارمان دِل میں ہی رہ گئے،دو بڑی جماعتوں نے فیصلہ کرلیا،پاکستان پیپلزپرٹی کا سید مراد علی شاہ کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب کرانے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنے اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے اپنے اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے بعد پیپلزپارٹی کی مراد علی شاہ کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب کرانے کی خواہش ادھوری رہ گئی ہے ۔تحریک انصاف نے خرم شیر زمان کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی کی علامت ثابت ہوں گے ۔ارکان کو اپنے ضمیر کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہوگا ۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی ۔