اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کاقتل ،والد اور قریبی رشتہ دار گرفتار

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)ضلع جہلم میں پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے قتل کے الزام میں ان کے والد اور ایک قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔سامعہ شاہد نامی 28 سالہ خاتون کی موت رواں ماہ کی 20 تاریخ کو پاکستان کے ضلع جہلم میں ان کے آبائی گاؤں پنڈوریاں میں واقع ہوئی تھی ٗبرطانوی رکنِ پارلیمان ناز شاہ نے بھی وزیرِ اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو خط لکھ کر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ہونے والے اس قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔سامعہ کے شوہر مختار کاظم نے الزام عائد کیا ہے کہ سامعہ کے گھر والوں نے انھیں خاندان سے باہر شادی کرنے کی وجہ سے قتل کیا ہے اور انھوں نے اس مقدمے میں سامعہ کے والدین، بہن اور ایک کزن کو نامزد کیا ۔تھانہ منگلا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شاہد اور مبین نامی ملزمان کو بدھ کو حراست میں لیا گیا ان کے مطابق سامعہ کی ہلاکت کے بعد ملزمان کے بیانات اور پولیس کی تفتیش سے سامنے آنے والے شواہد میں تضادات کی بنا پر ان دونوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اہلکار کے مطابق مقدمے میں نامزد دونوں خواتین کو حراست میں لینے کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس مقدمے کی تفتیش کی نگرانی کرنے والے جہلم کے ڈی پی او مجاہد اکبر نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سامعہ کے پوسٹ مارٹم کی فورنزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اب تک کی تفتیش سے یہ لگ رہا ہے کہ معاملہ خودکشی یا فطری موت کا نہیں انھوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سامعہ نے اپنے سابقہ شوہر شکیل سے باقاعدہ طلاق نہیں لی تھی اور ان کی دوسری شادی میں بھی ان کے گھر والوں کی رضامندی شامل نہیں تھی۔ایس ایس پی مجاہد اکبر نے کہا کہ بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ سامعہ مفاہمت کی کوشش کے سلسلے میں اپنے والدین کے پاس آئی تھیں ٗ مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سامعہ کو والد کی بیماری کا بہانہ کر کے بلایا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مقدمے کی اصل صورتحال سامعہ کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ آنے اور ان کے سابقہ شوہر شکیل سے تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ شکیل اس وقت مفرور ہے اور ان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…