اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’رینجرز لا سندھ بچا‘‘نئے نعرے نے تہلکہ مچادیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں رینجرز اختیارات کا معاملہ زور پکڑ گیا اور اب اس کا شور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی سنا جاسکتا ہے جہاں صارفین نے رینجرز لا سندھ بچا کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا جو ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز اختیارات کی مدت مکمل ہوگئی جس کے بعد توسیع کا معاملہ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر طول پکڑ گیا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں رینجرز لا سندھ بچا کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے جہاں صارفین دلچسپ اور تنقید سے بھرپور خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ذیشان خان اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ کراچی اور سندھ میں امن اور خوشحالی کی واحد امید سندھ رینجرز ہے۔حادیہ ملک سندھ حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ یہ لوگ رینجرز اختیارات کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور یہ اس گمان میں ہیں کہ کراچی کے حالات ان کے کنٹرول میں ہیں اوراب تک کچھ نہیں ہوا۔عمر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سندھ رینجرز کو تمام اختیارات حاصل ہونے چاہئیں۔اقرا لکھتی ہیں کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کی شہادت کے بعد یہ بات صاف ظاہر ہے کہ کراچی اور سندھ کے حالات صرف رینجرز ہی کنٹرول کرسکتی ہے۔ماہ جبین اپنی ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ سندھ حکومت کو اپنی نااہلی کا اعتراف کرلینا چاہیئے جس کی وجہ سے صوبے میں اس طرح کے حالات ہیں۔شاہ زیب اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ دہشت گرد رینجرز اور فوج پر حملے کر رہے ہیں کیوں کہ یہی دونوں ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…