کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی فلائیٹ میں تاخیر گورنر بلوچستان کو 4گھنٹے انتظار کر نا پڑا۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK-325 سے اسلام آباد سے کوئٹہ کے لئے سفر کر رہے تھے ،اسلام آباد ائر پورٹ پہنچنے پر معلو م ہوا کے 11بج کر 05 منٹ پر جانے والی فلائٹ اب 3 بجے کوئٹہ روانہ ہوگی جس کے باعث مسافروں اور گور نر بلوچستا ن کو 4گھنٹے انتظار کر نا پڑا جبکہ اس تاخیر کے باعث گور نر بلوچستا ن کی اہم میٹنگز بھی متاثر ہوئیں۔