جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ترکی میں بغاوت کے بعد پاکستان میں کیا ہوتا رہا؟ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے ترکی میں بغاوت کی کوشش پر’’ ترکی کیلئے مشکل وقت‘‘ کے عنوان سے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے اثرات فوری طور پر پاکستان پر نہیں پڑے اور نہ ہی آئینی حکومت کیلئے فوری طور پر کوئی خطرہ ہے۔آئی پی آر کی رپورٹ میں ترکی میں ہونیوالی بغاوت کی ممکنہ وجوہات بھی بتائی گئی ہیں جن کے مطابق ترکی میں لوگوں کی واضح اکثریت اس لیے فکر مند تھی کہ ترکی بائیں بازو سے دائیں بازو میں تبدیل ہو گیاہے اس وجہ سے ترک فوج ناخوش تھی نیز ترکی کے تعلقات ہمسائے ممالک کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے تھے خاص طور پر ترکی کی شام کے بحران میں ملوث ہونے کی وجہ سے پیدا ہونیوالے اثرات فوج پر برا اثر ڈال رہے تھے۔
اس کے علاوہ صدر اردگان کیطرف سے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل بھی آرمی آفیسرز کیلئے ایک اور خطرہ کی گھنٹی سے کم نہ تھی۔رپورٹ کے مطابق ترکی میں سماجی اور سیاسی تقسیم کھل کر سامنے آگئی ہے تاہم سیاسی قیادت کی طرف سے کئی سالوں سے جاری معاشی اصلاحات کے فوائد بھی وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترکی کو اس ناکام بغاوت کے اثرات کافی عرصے تک بھگتنیں پڑینگے۔ اس بغاوت میں کون جیتا کون ہارا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن ترکی نے ایک ملک کی حیثیت سے بہت کچھ کھویا ہے۔اگر اس کے مثبت پہلو کو دیکھا جائے تو تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کراس بغاوت کو ناکام کیا ہے لہذا اب ترکی کے صدر اردگان کو چاہیے تو یہ تھا کہ وہ ملک کے اندر سماجی اور سیاسی تقسیم کو کم کرتے لیکن انہوں نے اس طرف توجہ دینے کی بجائے سخت اقدام اٹھا کرملک کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ترکی میں ناکام بغاوت کے اثرات فوری طور پر پاکستان پر نہیں پڑے،دونوں ممالک کے سیاسی اداروں اور ان کے ارتقاء4 میں بہت فرق ہے ،پاکستان میں منتخب نمائندوں کی کار کردگی اچھی نہیں ،عوام ملک کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کی توقع کرتے ہیں،تھنک ٹینک آئی پی آرکی تجزیاتی رپورٹ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…