اسلام آباد (آن لائن) نو منتخب برطانوی وزیر اعظم تھرلیامے نے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کیا ہے ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،برطانوی وزیر اعظم نے پاکستان میں نواز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز برطانوی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان دس منٹ تک پاک برطانیہ تعلقات ،خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، برطانوی وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کا عزم دہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کا قریبی اور قابل اعتماد دوست ہے اور رہے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ ، معاشی استحکام اور امن و امان کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کے دور حکومت میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے ،ہمیشہ مشکل وقت میں برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ،پاکستانی عوام برطانیہ حکومت اور عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بر طانو ی وزیر اعظم نے نواز شریف کو فون گھما ڈالا کیا کہا سب سامنے آگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں