بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کئی پاکستانی سعودی عرب میں بری طرح پھنس گئے, پاکستان نے چپ سادھ لی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرھ سال سے اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دمام کے بعد ریاض اور جدہ میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات میں پھنس گئے ، متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مسئلہ نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے‘ مشکلات میں گھرے پاکستانیوں نے کہا کہ ہمارے اپنے وطن پاکستان نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے۔ اقامے کی معیاد ختم ہونے کے بعد دمام کے بعد ریاض میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں۔ متاثرین اپنے بچوں کیلئے روٹی روزی کمانے گئے لیکن پریشانی میں گھر گئے۔ یہ متاثرین سعودی اجر کمپنی میں کام کر رہے تھے لیکن اقامے کی معیاد ختم ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔متاثرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہماری نہ سنی گئی تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ادھر جدہ میں بھی سعودی کمپنی میں کا م کر نے والے سینکڑ و ں پا کستا نی مشکلا ت سے دوچا ر ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انکی میس تک بند کر دی ہے ان کے پا س اتنی رقم نہیں کہ وہ با ہر سے جا کر کھا نا کھا سکیں جسکے با عث انہیں کئی روز بھو کا بھی رہنا پڑ ٹا ہے جبکہ کمپنی نے آ ٹھ ما ہ سے انہیں تنخواہو ں کی ادائیگی بھی نہیں کی ،متاثرین نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ان کی پریشانی کو دور کیا جائے اور ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…