اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ،افتتاح کب ہورہاہے،خوشخبری سنادی گئی

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کوآگاہ کیا ہے کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا 73 فیصد تعمیراتی کام ہو چکا ہے ، 25 دسمبر تک تمام کام مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے لئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا ، نیویارک میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کا منافع تین ارب 79 کروڑ ڈالر‘ 2012ء میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر‘ 2013ء میں دو ارب 43 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور 2014ء میں تین ارب 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ 2015ء میں 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ، حکومت پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وہ منگل کو ایوان کے وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے ا سینیٹر احمد حسن‘ سعید الحسن مندوخیل اور اشوک کمار کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا 73 فیصد تعمیراتی کام ہو چکا ہے۔ 25 دسمبر تک تمام کام مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے لئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال جون تک ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔سینیٹر عثمان کاکڑ اور سینیٹر تنویرخان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ نیویارک میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کا منافع تین ارب 79 کروڑ ڈالر‘ 2012ء میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر‘ 2013ء میں دو ارب 43 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور 2014ء میں تین ارب 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ 2015ء میں 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…