اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نجی ٹی وی چینل کے تین افراد کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 26  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم جماعت کے ٹارگٹ کلر سرفراز نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیئے ہیں، دہشتگرد نے پولیس اہلکاروں، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور نجی ٹی وی چینل کے تین افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم جماعت کے دہشتگرد سرفراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 4 برسوں کے دوران فرقہ واریت کی بنیاد پر کئی افراد کو قتل کیا جس میں نجی ٹی وی کے 3 ملازمین بھی شامل ہیں۔سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2013 میں نکل پالش کاکام کرنے والے باپ بیٹے کو فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل کیا ۔ملزم نے 2014 میں اورنگی اقبال مارکیٹ کے علاقے میں غنی عرف گنجا ماما کو نشانہ بنایا ، اسی برس بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ اور ادارے کے 3 ملازمین کو قتل کرنے میں بھی وہ ملوث رہا ہے اور اس میں اس کے دیگر 3 ساتھی بھی ملوث تھے۔ نومبر 2014 میں تنظیم کی اعلی قیادت کے حکم پر اس نے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا جب کہ اکتوبر 2015 میں نارتھ ناظم آباد میں 2 پولیس اہلکاروں شاہ نواز اور اسلم کو بھی نے فائرنگ کرکے مارا ہے۔ جبکہ ڈبہ موڑ کے قریب رکشہ چلانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کو قتل کیا۔سرفراز نے کہا کہ اس نے یہ سارے قتل فرقہ واریت کی بنیاد پر کئے اور اس سلسلے میں اسے براہ راست اپنی تنظیم کی اعلی قیادت سے ہدایات ملتی تھیں۔ دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…