اسلام آباد (این این آئی) جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے جس میں تحریکِ انصاف کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا یہ بیان کہ پاکستان میں ماشل لاء لگا تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے‘الیکشن کمیشن کے رجسٹریشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔لہٰذااستدعاہے کہ تحریک انصاف کی بطورجماعت رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کیا جائے اور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔