کراچی(این این آئی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے صدر کے علاقے میں دہشت گردوں کی حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال نے دن دھاڑے شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے نزدیک دہشت گردوں کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے ۔