رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا بھی نمبر آگیا،اہم اعلان،ڈیڈ لائن پر ہلچل مچ گئی

کوئٹہ ( این این آئی )رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا بھی نمبر آگیا،اہم اعلان،ڈیڈ لائن پر ہلچل مچ گئی، وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تمام افغان مہاجرین 31دسمبر 2016کے بعد غیر قانونی تصورہوں گے اس کے بعد اگر کوئی پاکستان میں نظر آیا تو وہ غیر قانونی تارکین سے پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک ہوگا افغان مہاجرین کے لئے بہتر ہے کہ وہ رضا کارانہ طورپر اپنی ملک واپس چلے جائیں مہاجرین کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اقوام متحدہ اور مہاجرین کے اداروں کو ممکنہ حکومتی اقدامات سے آگاہ کردیا ہے اور ان سے تیار ی کی درخواست کی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ 31 دسمبر 2016کے بعد تمام افغان مہاجرین کو پاکستان میں غیر قانونی تارکین تصور کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کسی بھی صورت میں پاکستان کے اندر افغان مہاجرین کی قیام کے مدت میں توسیع نہیں کرے گی وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر اپنے وطن واپس چلے جائیں یہ سب سے اچھی بات ہوگی جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر افغان مہاجرین وطن واپس نہ تو حکومت پاکستان کے خلاف کیا کارروائی کرے گی جنرل قادر نے کہاکہ ان کو پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن تصور کیا جائے گا۔ اور قانونی کارروائی اپنی قوانین کے تحت ہوگی ان کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین اور حکومت افغانستان کو یہ تاثر دیا ہے کہ اس سے متعلق تیاریاں کریں۔ افغان مہاجرین کی مدت قیام میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 15لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہے لیکن غیر سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی تعداد میں 5لاکھ سے بھی زیادہ ہے زیادہ تر لوگ کے پی آئی اور بلوچستان کے صوبے کوئٹہ سمیت اندرونی علاقوں میں مقیم ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں