لاہور (این این آئی )الیکشن کمیشن کے مقررہونے والے ممبران کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ آگے بڑھیں گے، الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر،تحریک انصاف نے زبردست اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پیٹرن سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن نعیم الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کی ٹیم عمر خیام کی قیادت میں پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے ، عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے، میں عمرخیام کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جو کہ پاکستان کے قیمتی سرمایہ کو اکٹھا کرنے میں دن رات مصروف ہیں ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ہمار ا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ، الیکشن کمیشن کے مقررہونے والے ممبران کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ آگے بڑھیں گے ، حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، وفاقی وزراء ٹی او آرسے نوازشریف کا نام نکالنے پر زور ڈالتے رہے ، پوری قوم چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کے مکمل حقائق سامنے آئیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے زیر اہتمام عامر کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عامر بٹ، عثمان صدیقی ، شیراز ، ڈاکٹر سعید انور ، ایم پی اے نوشین حامد معراج، ایم پی اے راحیلہ مہدی ،ثوبیہ کمال،ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، نویداحمد، رانااختر حسین ،عرفان احمد، اشتیاق ملک سمیت بڑی تعداد میں سپورٹس اینڈکلچر ونگ کے عہدیداران اور کارکنان موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر مقدمات بناتے وقت ہمارے سے مشاور ت نہیں کی ، تمام جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ، پانامہ لیکس کے مسئلے پر تمام جماعتیں متحد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف پانچ سوالات کے جوابات بیس منٹ میں دے سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کر رہے ، نوازشریف نے اپنے آپ کواحتساب کے لئے پیش کیا لیکن آج وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف اصلاحاتی کمیٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے ، طارق کھوسہ کے نام پر ابہام ہے ۔ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کروں گا کہ ہیلری کلنٹن کے کنونشن میں شرکت کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبران کاتقرر آئین کے مطابق مکمل ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 7 اگست سے راولپنڈ ی سے پشاور مارچ ہو گا اور ہر ہفتے مارچ ہوں گے ، پی ٹی آئی سولو فلائٹ نہیں کرے گی ، قو م ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ نعیم الحق نے کہاکہ آزادکشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس نے کشمیر الیکشن میں (ن) لیگ کے خلاف 58 فیصد ووٹ لئے ہیں جبکہ (ن) لیگ نے 42 فیصد، وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتیں فرسود ہ نظام کی تبدیلی کے لئے غور کریں ۔ صحافیوں پر تشدد افسوسناک واقع ہے ، معذرت بھی کر لی ہے اور یقین دلاتے ہیں آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں۔ عمر خیام نے کہاکہ آج عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ میں 980 کھلاڑیوں نے شرکت کی ، 450 بیٹس مین ، 250 سو فاسٹ باؤلر ، 100 سپنر اور50 وکٹ کیپرز شامل تھے ، تمام کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے گئے جس میں 8 بیٹس مین ، 7فاسٹ باؤلر ،5 سپنرز ،2 وکٹ کیپرز سیلٹ کئے گئے ہیں، سیلکٹ ہونے والے کھلاڑیوں پر مشتمل پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کی آفیشل کرکٹ ٹیم بنے گی ۔