لاہور ( این این آئی)پانامہ لیکس کی تحقیقات ،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،تمام درخواستیں یکجاکرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نیب سے کروانے کے لئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ موقف اختیارکیاکہ پانامہ لیکس سے متعلق نیب کو کاروائی کرنے کے لیے متعدددرخواستیں بھجوائیں لیکن نیب شریف فیملی کے خلاف نہ تو کوئی کاروائی کررہی ہے اور نہ ہی درخواستوں کا فیصلہ ہورہاہے۔ جس پر عدالت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نیب سے کروانے کے لیے دائر دیگر درخواستوں کو بھی یکجاکرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج (بدھ )تک ملتوی کردی ۔