لاہور( این این آئی )الیکشن کمیشن کے ممبر کے انتخاب میں شاہ محمودقریشی کا پراسرار کردار،پی ٹی آئی کے ترجمان نے جواب طلبی کا اعلان کردیا،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو طارق سعید کھوسہ سے رابطے کی ذمہ داری سونپی تھی تھی ۔ طارق سعید کھوسہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کا رکن بننے کے لئے رضامندی اورنا ہی تحریک انصاف کے کسی ذمہ دار کی طرف سے رابطہ کرنے کے حوالے سے بیان پر پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ تعجب ہے کہ طارق سعید کھوسہ سے اس حوالے سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت بیرون ملک ہیں اس لئے ان کی وطن واپسی پر ہی اس حوالے سے بات کی جائے گی۔