اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے سنگین مالی بحران کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی آئی اے نے اہم شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔پی آئی اے کا ادارہ سنگین مالی بحران کا شکار ہے اور اسے دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کے ذریعہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمن پی آئی اے وزیر اعظم کو پی آئی اے کے مالی بحران سے متعلق بریفنگ دیں گے اور ادارے کو چلانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے پر 160 ارب سے زائد روپے کے قرضے واجب الادا ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے کی تجوری خالی ہے۔پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، فیول کمپنیوں اور دیگر ایئرپورٹس کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ پی آئی اے کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید 160 ارب روپے درکار ہیں جبکہ وفاق نے قرضے دینے سے انکار کردیا ہے۔ قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کے دوران جدہ، مدینہ ایئرپورٹس اتھارٹی کو 2 کروڑ ریال بھی ادا کرنے ہیں۔جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کا معاملہ، پی آئی اے سے وضاحت طلب *ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی آئی اے ادارے کو چلانے کے لیے مالی امداد کی بھی درخواست کریں گے۔
تمام دعوے دھرے رہ گئے PIA ،بارے حقائق منظر عام پر آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع پر انکشافات
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار















































