اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال گوادر میں ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کی تعمیر سے گوادر بلوچستان کا پہلا اکنامک زون بن جائے گا ۔ گوادر میں انفراسٹرکچر بہتر بنا کر سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس کا فائدہ بلوچستان کی عوام کو پہنچے گا ۔ پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی احسن اقبال سے گوادر پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ رواں برس گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا ۔
ایکسپریس وے کی تعمیر کے ذریعے رواں سال دسمبر تک گوادر کو پورے ملک سے جوڑنے کے لئے تین راستے تعمیر ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ گوادر اور بلوچستان کی عوام کو ہو گا پاکستان کا سب سے پہلا اکنامک زون گوادر میں بنے گا گوادر میں انفراسٹرکچر ، ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادرے قائم ہوں گے ان کی تعمیرات سے نمایاں کردار کا سبب بنے گی اس سلسلے میں رواں سال ستمبر میں گوادر یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوادر میں انفراسٹرکچر بہتر ہونے کے بعد گوادر کو سماجی و اقتصادی سرگرمی کا مرکز بنایا جائے گا ۔
پاکستانی عوام کیلئے خو شخبری گوادر بارے بڑی خبر آگئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں