اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے بڑے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں سے ایک شاہ محمود قریشی بھی ہیں۔ اگلے چند دنوں میں شاہ محمود قریشی کو جنوبی پنجاب تک محدود کر دیا جائے گا جس کے جواب مین رد عمل کے طور پر شاہ محمود قریشی تحریک انصاف سے استعفیٰ دے دیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ڈانڈے کہیں اور ملے ہوئے ہیں۔
سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر بھی بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ مفاہمت، ٹی او آرز، چوہدری سرور کے ساتھ جھگڑا وغیرہ سارے معاملات شاہ محمود قریشی کو استعفے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں شاہ محمود قریشی کی طرف سے اعلان سامنے آ سکتا ہے اور وہ ایک مضبوط سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑنے والے ہیں، وجہ کیا بنی اور کس جماعت میں شامل ہوں گے؟ سینئر تجزیہ نگار نے بڑادعویٰ کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں