ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کوئی کھلبلی نہیں مچی ۔۔۔متوقع وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو،اہم اعلان کردیا

datetime 25  جولائی  2016 |

کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر خزانہ اور سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں قیادت جس پوزیشن میں مناسب سمجھے گی میں کام کروں اورپنے فرائض سرانجام دوں گاپیر پگارا سے دبئی میں ہونے والے ملاقات میں سندھ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دبئی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی اور نئے متوقع وزیر اعلیٰ سندھ کے لیئے نام سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کے ورکرزکی ایک بڑی تعداد مٹھائی لیکرمراد علی شاہ کی رہائشگاہ پہنچی اورانہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنی رہائش گا ہ کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پارٹی کا ورکر ہوں قیادت جہاں ذمہ داری دے گی کام کروں گا اورپارٹی نظم وضبط کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرے نام پر پارٹی میں کوئی کھلبلی نہیں مچی ہے، جہاں تک سینئرزکی بات ہے میں بھی گزشتہ گیارہ سالوں سے پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر ہوں ۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر دبئی میں پیر پگاراسے ملاقات کی ہے جس میں سندھ میں ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہواہے دیگرجماعتوں سے بھی تعاون کے لیے ملوں گا اورسندھ کے مفاد میں مل جل کرکام کرنے کی دعوت دوں گا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلی سندھ کا حتمی فیصلہ کل ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا،قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی سب کے لیئے قابل قبول ہوگا۔ مراد علی شاہ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں صوبے کا نیا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ تو کرلیا گیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منظور ہوگامراد علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے اپنی رہائیش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے نبھانا میری ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…