بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

سندھ کانیا وزیراعلیٰ کون؟ نام سامنے آگیا

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج(منگل) بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کر لیاہے،اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اپنا استعفیٰ پیش کریں گے اور نیاوزیراعلیٰ نامزد کیا جائے گا۔دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر ارکان سندھ اسمبلی کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب 8بجے بلاول ہاؤس میں ہونے پیپلزپارٹی سندھ کے اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی سندھ نامزد کرنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی کابینہ کی منظوری بھی دی جائے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میںآدھے سے زائد نئے وزرا لیئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔اور اسی روزنئے وزیراعلیٰ سندھ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا ٹاسک دیا جائے گا۔دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر ارکان سندھ اسمبلی کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر منظور وسان ترکی سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں وہ منگل کو کراچی پہنچیں گے۔وزیر تعلیم نثاراحمد کھوڑوبھی لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے وہ بھی منگل کو کراچی پہنچ جائیں گے۔وزیر اعلی کے مشیر فیاض بٹ دبئی سے اور رکن اسمبلی تیمور تالپور لندن سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نوجوان اور متحرک پارٹی صدر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے متوقع وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی رہائش گاہ پرارکان سندھ اسمبلی سمیت مختلف افراد کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،جو انہیں وزیراعلیٰ سندھ بننے کی پیشگی مبارکباد دے رہے ہیں ۔پیر کو گیان چند اسرانی سمیت کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار مٹھائی لے کر سندھ کے متوقع وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ بننے کی پیشگی مبارکباد پیش کی ۔ادھر میڈیا نے بھی سید مراد علی شاہ کو چھوٹے شاہ کے نام سے پکارنا شروع کردیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…