اسلام آباد (این این آئی)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف دھمکیوں اور شر انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت کے دور ان پولیس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔پیر کو عدالت نے مقدمات کی سماعت کی تو مولانا عبد العزیز کے وکیل نے مقدمات سے بری کرنے کی درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مولانا عبد العزیز کو چالان میں بے گناہ قرار دے دیا ہے ٗپولیس نے مولانا عبد العزیز کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ جھوٹا درج کیا ہے،شرانگیز تقریر کے مقدمہ میں بھی مولانا عبد العزیز کو بیگناہ قرار دے دیا گیا ہے، عدالت دونوں مقدمات کو خارج کر کے مولانا عبد العزیز کو بری کرے،جس پر عدالت نے پولیس کو 30جولائی کے لیے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔