اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج دھینگا مشتی میں تبدیل ہو گیا ٗ پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے ٗ لاتوں ٗ مکوں اور گھونسوں کی ایک دوسرے پر بارش کر دی ٗمیڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پیر کوپی ٹی آئی کے کارکن نیب ہیڈ آفس کے باہر وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنس دینیاور مظاہرہ کرنے آئے تھے تاہم نیب ہیڈکوارٹر کے باہر تحریک انصاف کااحتجاج دھینگا مشتی میں تبدیل ہو گیاکارکن آپس میں لڑ پڑے لاتوں ،مکوں ،گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق کارکنوں میں اس وقت جھگڑا شروع ہوگیا جب وہ نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پارٹی کے ترجمان نعیم الحق اور سیف اللہ نیازی ہیڈ کوارٹر میں گئے تو باہر جھگڑا شروع ہوگیا اس دوران کیمرہ مینوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد سے چھ صحافی زخمی ہو گئے۔سیف اللہ نیازی نے کارکنوں کو پرامن کیا اور صحافیوں کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔صحافیوں نے مقامی تھانے میں مقدمے کی درخواست دیدی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے صحافیوں کو مارنے والے کارکنوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کر دی ہے۔