اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباداور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ،ژوب ڈویژن، ، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جہلم میں 17ملی میٹر ریکارڈکی گئی ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرات نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور، ہزارہ، مردان، کوہاٹ،ژوب ڈویژن، ، فاٹا اورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ٗ مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ادھر دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پیر کی صبح دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر میں پانی کی آمد 2لاکھ14ہزار350 جبکہ اخراج 1لاکھ 58ہزار555کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔گدو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ47ہزار830 جبکہ اخراج 2لاکھ17ہزار400کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 72ہزار اور اخراج 36ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزار243 جبکہ اخراج 2لاکھ 39ہزار 923کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہاں نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔