اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کونشانہ قابل مذمت فعل ہے ، عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا یہ اسکی کا نتیجہ ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو تحریک انصاف کی جانب سے دشنام درازی اور زدوکوب کا سامنا رہا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔