اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ، گوادر پورٹ کے قیام سے پاک بحریہ پر کیا اثر پڑے گا ؟ خبر آ گئی

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کی دو سال کے وقفے سے ہونیوالی جنگی مشق “شمشیر بحر”VIکا باقاعدہ آغاز کراچی میں ہونیوالے افتتاحی سیشن کے بعد ہوا۔ پیر کوپاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئر مین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی چیف آف دی نیول ا سٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشق کے مقاصد اور اس میں زیرِ مشاہدہ تجربات پر ورشنی ڈالی اور مشق کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حالیہ خطرات میں سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “شمشیرِ بحر “VIتینوں افواج کی ایک مشترکہ مشق ہے جس میں متعلقہ وزارتوں کی بھی نمائندگی ہوتی ہے، یہ مشق ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے اور اس میں مختلف جنگی نظریات کو فیلڈ کی مشقوں میں آزمانے کے بعد بحری حکمتِ عملی کا حصہ بنایا جاتا ہے۔مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عسکری منصوبہ سازی کے عمل میں مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عہدِ حاضر کی دنیا میں پیچیدگی، خطرات اور شکوک و شبہات کا ذکر کیا۔ جس سے نمٹنے کے لیے جنگی مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد بہت اہم ہے تا کہ نئے نظریات اور ڈاکٹرائین اخذ کیے جا سکیں۔ مہمانِ خصوصی نے فورس کمانڈر کی جانب سے خطرات کے حقیقت پسندانہ جائزے، مفصل منصوبہ سازی اور بے راگ تجزیے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری اور گوادر پورٹ کے قیام کے بعد پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں کئی گُنا اضافہ ہوجائے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشق کے دوران اِس پہلو پر بھی غور کیا جائے گا۔مسلح افواج کے سینئر افسران اور بیوروکریٹس سمیت وفاقی وزارتوں کے نمائندگان اِس تقریب میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…