فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کی سر کو لیشن 3.4 کھر ب روپے ہے جن میں سے خراب ،پرانے اور بو سید ہ کرنسی نو ٹ الگ کر نے کے لئے کمر شل بنکوں کے تعاون سے جدید آٹو میٹک کیش پر و سیسنگ مشین نصب کی جائے گی اوریہ کا م آئندہ سال 2 جنو ری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ با ت اسٹیٹ بنک آف پا کستان کے ڈپٹی چیف منیجر اکمل جاوید کھوکھر نے کر نسی مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے بتائی۔ فیصل آباد سمیت چنیوٹ سر گودھا جھنگ ٹو بہ ٹیک سنگھ اور خوشاب کے ضلع کے 36 بنکوں کے ریجنل ہیڈز اور سینئر افسران نے سیمینار میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بنک کیش مینجمنٹ کی ذمہ داری بنیادی طور پراسٹیٹ بنک کی تھی تاہم اب اس میں کمرشل بنکوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جبکہ سرکولیشن میں چلنے واے کٹے پھٹے کرنسی نو ٹوں کو فوری تبدیل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جو حکمت عملی واضع کی گئی ہے اس کے تحت تمام بنک ریجن کی سطح پر آٹو میٹک کیش پر وسینگ شروع کر کے صاف اور کٹے پھٹے الگ الگ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ صا رفین کے لئے صاف کرنسی نوٹ ہی سپلائی کئے جا ئیں گے جبکہ بنک کٹے پھٹے نوٹ فوری طور پر اسٹیٹ بنک کو بھیجنے کے پابند ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنکوں کو یہ ہدایات جا رہی کر دی گئی ہیں کہ وہ اس سال 2 دسمبر تک کیش ہیڈلنگ کے با رے میں اسٹیٹ بنک کو آگاہ کر یں تاکہ دو جنو ری 2017 تک اس نظام کو متعارف کروایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتظا م ابتدائی طور پر پا نچ سو ایک ہزار اور پا نچ ہزار کے کرنسی نو ٹوں کیلئے ہو گا جبکہ کمرشل بنک جن نو ٹو ں کو علیحدہ کریں گے ان پر اس بنک کی متعلقہ کیش ہیڈلنگ بر انچ کا نمبر بھی ہو گا۔