اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شفقت حسنین پاندہ کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے شکایات سیل چوہدری شفقت حسنین پاندہ نے ملاقات کی۔چوہدری شفقت حسنین پاندہ نے دین اسلام کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کی خدمات کو سراہااورکہاکہ جوکردارمولانا طارق جمیل نے اسلام کی خدمت کے لیے اداکیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ مولانا طارق جمیل نے مسلمانوں کو فرقہ پرستی سے ہٹاکر بھائی بھائی بن جانے کی ہدایت کی ہے ،یہ بات قابل ستائش ہے ،اللہ تعالیٰ ان کی عمراورصحت میں برکت عطا فرمائے اور یہ ایسے ہی دین کی خدمت کرتے رہیں۔