کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کراچی میں تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے۔ بچوں کی حاضری کم رہی جبکہ بیشتر نجی سکولوں کی انتظامیہ نے یکم اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا۔ سندھ بھر کی طرح شہر قائد کے سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے۔ کھلنے والے سکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری بہت کم رہی جبکہ بیشتر نجی سکولوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی کے باعث سکولوں کی تعطیلات کا اعلان 19 مئی سے 24 جولائی کے لئے کیا تھا جس کی نجی سکولوں کی انتظامیہ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ بیشتر نجی سکول نہیں کھولے گئے ہیں ان سکولوں کی انتظامیہ نے یکم اگست کو کھولنے کا اعلان کیا۔