کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔اتوار کو ایس پی ڈاکٹر فہد نے بتا یا کہ پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے موتی محل کی رہائشی عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر علا الدین عرف کالا پپو کو گرفتار کیا جس نے 8افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری کی بھی وارداتوں میں ملوث تھا ۔