دبئی( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ کی تبدیلی ، رینجرز کے قیام و اختیارات اور پانامہ لیکس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نیا وزیراعلی لایا جائے گا۔صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ ، سینیٹر لطیف کھوسہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شکست کے متعلق بھی غورو فکر کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت مخالف تحریک سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ملک بھر میں بھی جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کر دیا ہے۔ اس کا فیصلہ دبئی میں پارٹی کے اعلی اجلاس میں کیا گیا۔ مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ زرداری اور بلاول بھٹو نے متفقہ طور پر کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آکر صوبائی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کر کے نئی کابینہ کا اعلان کرینگے۔
’’سائیں‘‘کی چھٹی،سندھ میں تبدیلی آگئی،آصف علی زراری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































