لاہور(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں فوج آئی تو میں کیوں مولانا فضل الر حمن ’’ٹینکوں ‘‘کے آگے لیٹے ‘عوام میں جانے سے پہلے ہمیں اسمبلیوں سے الگ ہونا چاہیے اپوزیشن استعفیٰ دیں میں سب سے پہلے دوں گا ‘ نوازشر یف کی بادشاہت کو خطر ہ ہوگا تو اسحاق ڈار ودبئی جائیں گے ‘عوام میں جانے سے پہلے ہمیں اسمبلیوں سے الگ ہونا چاہیے ‘ میں نہیں چاہتا پاکستان میں بھی ’’ٹینک ‘‘سڑکوں پر آئے مگر جب کر پشن کا نام جمہو ریت ہوگا تو اس کا خطر ہ بھی رہیگا ‘پانامہ لیکس میں (ن) لیگ کی کر پشن اور چوری رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکی ہے ‘ملک میں دولت کے بغیر سیاست کر نا ممکن نہیں ‘تحر یک انصاف سمیت ساری اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پڑ یگا آنیوالی 3ماہ ملک کیلئے انتہائی اہم ہوں گے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے حکمران پکڑے جا چکے ہیں اس لیے اب انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا اور میں جمہوریت کی پیدوار ہوں اور ملک میں جمہو ریت کا تسلسل چاہتاہوں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی متحد ہ اپوزیشن کے ساتھ ہے مگر (ن) لیگ کی کوشش ہوگی وہ اپوزیشن کو تقسیم کر یں لیکن جو بھی اپوزیشن جماعت حکومت کیساتھ ڈیل کر یگی وہ اپنی موت کو دعوت دے گی اور عوام بھی ایسی جماعت کو نشان عبر ت بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ نے کیلئے نہیں بلکہ ملک میں چوروں کا چوروں کے ساتھ مکمل اتحاد ہے اور ہر کوئی اپنی کر پشن بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔