سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے بڑھتے مظالم بند کرنے کی بجائے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد کی لال مسجد میں دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا رہا ہے تو دوسری طرف کشمیر میں نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے، حکومت دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کرے گی،مقبوضہ کشمیر کے مسئلے میں تیسری پارٹی کی مداخلت نہیں چلے گی ، پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دوروزہ دورے کے اختتام پر سرینگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ کشمیر میں پاکستان کا کردار صحیح نہیں ہے۔ کشمیر پر پاکستان کو اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہجموں و کشمیر میں حالات معمول پر اور پرامن ہونے چاہئیں، اس کے بعد ہی جس سے بھی بات چیت کی ضرورت ہو گی بات چیت کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ چند دنوں میں جو کچھ بھی ہوا، اس پر افسوس ہے۔ہم کشمیر کے ساتھ جذباتی تعلق بنانا چاہتے ہیں اور کشمیر کی جمہوریت میں صرف انسانیت کا مقام رہے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پورے بھارت کے لوگوں کی خواہش ہے کہ کشمیر ایک بار پھر جنت بننا چاہئے۔راج ناتھ نے مزید کہا کہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہو سکتا۔راج ناتھ نے کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں وہ 30 سے زائد وفود سے ملے ہیں۔راج ناتھ نے کہا میری معلومات کے مطابق ان جھڑپوں میں 2228 پولیس کے جوان، 1100 سی آر پی ایف کے جوان اور 2259 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ پاکستان کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسا رہا ہے ،دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے ،پڑوسی ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے، اسے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانا نہیں چاہئے۔راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی وادی کے حالات سے بہت پریشان ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے سیکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ بلا جواز فائرنگ سے گریز کریں،جبکہ کشمیری نوجوان بھی فوج پر پتھرا نہ کریں ۔مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوق کے استعمال کے حوالے سے کسی ٹھوس وضاحت یا اظہار ندامت کی بجائے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کریں گے جو حکومت کو 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
اسلام آباد کی لال مسجد ،بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی ڈھٹائی،پاکستان پر نیا الزام لگادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































