کوئٹہ ( این این آئی ) ضلع تربت کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت جاں بحق ۔ تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو ضلع تربت کے علاقے کلاہوتمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے سابق ضلعی امیرنامور عالم دین مفتی احتشام الحق آسیا آبادی کو بیٹے شبیر احمد سمیت قتل کردیا نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاشیں قبضے میں لے کر قریبی ہسپتال پہنچائی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی مفتی احتشام الحق کے قتل کے بعد ہسپتال میں سینکڑوں طلباء و ان کے چاہنے والے پہنچ گئے مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے ۔