پشاور(این این آئی)عبدالستارایدھی مرحوم کے پوتے سعدایدھی کارکنوں کے حوصلہ بڑھانے کیلئے تین روزہ دورے پرپشاورپہنچ گئے ہیں ،کارکنوں سے ملاقات کیں،ایدھی کے مشن کوجاری رکھنے کاعزم،عبدالستارایدھی سنٹر میں شہریوں نے ایدھی کیلئے فاتحہ خوانی کی اورچند ہ جمع کیا۔جونیئرایدھی سعدایدھی نے اپنے داداکے مشن کوجاری رکھنے کیلئے پشاورکے مختلف ایدھی سنٹرزکادور کیا۔اپنے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں،لیڈنگ ہسپتال سے متصل ایدھی سنٹر گئے جہاں انہوں نے کارکنوں اورشہریوں سے ملاقاتیں کیں ، شہریوں نے ایدھی مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اورشہریوں نے اپنی خوشی سے چندہ بھی جمع کیا۔جونیئر ایدھی جس کے شناختی کارڈ میں بھی(سعدجونیئرایدھی ) لکھاگیا ہے۔مرحوم ا یدھی نے سعد کواپنا جانشیں بنایا ہے ۔جونیئرایدھی کاکہنا تھا کہ یتیم اوربے سہارالوگوں کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھونگا،انکاکہنا تھا کہ انسانی دوستی ، ایثار اور فلاحی کام کو جاری رکھنے کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔