اسلا م آباد(این این آئی)ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ پولیس نے پی ٹی وی ورلڈ نیوزکے اینکر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ، لینڈ کروزر پر سوارملزمان جناح ایونیو پر شہزاد خان کی کار پر فائرنگ کر کر فرار ہو گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق جناح ایونیو پر گزشتہ شب سفید رنگ کی لینڈ کروزر پر سوار ملزمان زاہد جاوید اور چوہدری رحمت علی نے پی ٹی وی ورلڈ نیو زکے اینکر شہزاخان جو کرولا کار میں اپنے دوست کے ہمراہ سوار تھا کو روک پر اس پر پستول سے فائرنگ کی ، ایک فائر گاڑی کو لگا تاہم گاڑی میں سوار شہزاد خان اور اس کا دوست محمد حمزہ محفوظ رہے،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او اسجد محمود پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیم روانہ کی ، اس ٹیم نے ایف الیون تھری کے رہائشی ملزم زاہد جاوید خان اور جی ٹین فور کے رہائشی ملزم چوہدری رحمت علی کو گرفتار کر کے اب کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک پستول اور ایمونیشن بر آمد کرتے ہوئے ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی،ایس ایس پی ساجد کیانی کی ہدایت پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کار کر دگی کوسراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔