واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں متحدہ قومی موومنٹ کی احتجاجی ریلی کے دوران پاکستانیوں کے ایک گروپ میں نعرے بازی کی، دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑگئی۔تفصیلات کے مطابق کنونشن کے موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اس دوران پاکستانیوں کا ایک گروپ اچانک نمودار ہوا اور نعرے بازی شروع کردی جس پر دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوگئی ۔حالات کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا ٗ ریلی سے ایم کیوایم کے قائد ٗ رابطہ کمیٹی کے کوآرینیٹر ندیم نصرت اور بابر غوری نے خطاب کیا ۔