جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

datetime 24  جولائی  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے رکن منظور عباس رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ اتوار کی صبح انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔ منظور عباس پارٹی کے بانی رکن تھے زمانہ طالب علمی ہی سے پیپلز پارٹی سے منسلک ہوئے ۔ وہ پارٹی کے نظریاتی کیڈر سے تعلق رکھتے تھے وہ ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن تھے۔ پارٹی میں ہمیشہ لیفٹ کی سیاست کی۔ وہ پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے جن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری اطلاعات، سٹی ایریا 121ملیر کے صدر،وہ محترمہ بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت کے دور میں کراچی میں مشاورتی کونسلر بھی رہے، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور اب پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں بحیثیت سینئر رکن اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے جنرل ضیا الحق کی آمریت کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لئے بے پناہ جدوجہد کی اس دوران پابند سلاسل بھی رہے ۔ وہ میڈیا پرسنز میں ہر دلعزیز تھے۔ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے ان کا براہ راست رابطہ رہتا تھا ۔ انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 156 سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیا ۔ ان کی ے وقت وفات سے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور ورکروں کو شدید صدمہ ہوا ہے۔ ان کی وفات سے پارٹی ایک سچے محنتی اور نظریاتی ورکرز سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…