ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان۔۔تلخیاں ختم کرنے کا نادِر موقع،فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 24  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس (کل) منگل کو کابل میں ہو گا ٗمجوزہ طریقہ کار یا میکنزم کی صدارت مشترکہ طور پر سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے ٗاس میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس آئندہ ہفتے کابل میں ہو گاماہرین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی نگرانی سے متعلق معاملات پر اختلافات کے تناظر میں یہ رابطہ بظاہر بہت اہمیت کا حامل ہے ٗگزشتہ ماہ پاکستان نے طور خم سرحد کے ذریعے لوگوں کی آمد و رفت کو منظم بنانے کیلئے ایک گیٹ کی تعمیر شروع کی تھی جس پر افغانستان نے اعتراض کیا تھا اسی گیٹ کی تعمیر کے سبب افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی افسر شہید ہوگیا تھا کشیدگی میں کمی پر بات چیت کیلئے 24 جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اْمور خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں سرحدی معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…